سورۃ نمبر 86

سورۃ الطارق

سورة الطارق

17 آیات · مکی

یہ سورۃ یاد کریں

آیات چنیں اور ہر آیت کتنی بار دہرائی جائے۔ تلاوت ایک ایک آیت کر کے چلے گی۔

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

86:1

وَٱلسَّمَآءِ وَٱلطَّارِقِ ﴿١﴾

آسمان اور رات کے وقت آنے والے کی قسم

86:2

وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا ٱلطَّارِقُ ﴿٢﴾

اور تم کو کیا معلوم کہ رات کے وقت آنے والا کیا ہے

86:3

ٱلنَّجْمُ ٱلثَّاقِبُ ﴿٣﴾

وہ تارا ہے چمکنے والا

86:4

إِن كُلُّ نَفْسٍۢ لَّمَّا عَلَيْهَا حَافِظٌۭ ﴿٤﴾

کہ کوئی متنفس نہیں جس پر نگہبان مقرر نہیں

86:5

فَلْيَنظُرِ ٱلْإِنسَٰنُ مِمَّ خُلِقَ ﴿٥﴾

تو انسان کو دیکھنا چاہئے کہ وہ کاہے سے پیدا ہوا ہے

86:6

خُلِقَ مِن مَّآءٍۢ دَافِقٍۢ ﴿٦﴾

وہ اچھلتے ہوئے پانی سے پیدا ہوا ہے

86:7

يَخْرُجُ مِنۢ بَيْنِ ٱلصُّلْبِ وَٱلتَّرَآئِبِ ﴿٧﴾

جو پیٹھ اور سینے کے بیچ میں سے نکلتا ہے

86:8

إِنَّهُۥ عَلَىٰ رَجْعِهِۦ لَقَادِرٌۭ ﴿٨﴾

بےشک خدا اس کے اعادے (یعنی پھر پیدا کرنے) پر قادر ہے

86:9

يَوْمَ تُبْلَى ٱلسَّرَآئِرُ ﴿٩﴾

جس دن دلوں کے بھید جانچے جائیں گے

86:10

فَمَا لَهُۥ مِن قُوَّةٍۢ وَلَا نَاصِرٍۢ ﴿١٠﴾

تو انسان کی کچھ پیش نہ چل سکے گی اور نہ کوئی اس کا مددگار ہو گا

86:11

وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلرَّجْعِ ﴿١١﴾

آسمان کی قسم جو مینہ برساتا ہے

86:12

وَٱلْأَرْضِ ذَاتِ ٱلصَّدْعِ ﴿١٢﴾

اور زمین کی قسم جو پھٹ جاتی ہے

86:13

إِنَّهُۥ لَقَوْلٌۭ فَصْلٌۭ ﴿١٣﴾

کہ یہ کلام (حق کو باطل سے) جدا کرنے والا ہے

86:14

وَمَا هُوَ بِٱلْهَزْلِ ﴿١٤﴾

اور بیہودہ بات نہیں ہے

86:15

إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًۭا ﴿١٥﴾

یہ لوگ تو اپنی تدبیروں میں لگ رہے ہیں

86:16

وَأَكِيدُ كَيْدًۭا ﴿١٦﴾

اور ہم اپنی تدبیر کر رہے ہیں

86:17

فَمَهِّلِ ٱلْكَٰفِرِينَ أَمْهِلْهُمْ رُوَيْدًۢا ﴿١٧﴾

تو تم کافروں کو مہلت دو بس چند روز ہی مہلت دو

مختصر جوابات

سورۃ الطارق کا نمبر کیا ہے؟
سورۃ الطارق قرآن کی 86 نمبر سورۃ ہے۔
سورۃ الطارق میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الطارق میں 17 آیات ہیں۔
سورۃ الطارق کہاں نازل ہوئی؟
ہمارے ڈیٹا کے ماخذ میں اسے مکی شمار کیا گیا ہے۔ چند سورتوں میں علماء کی رائے مختلف ہے۔
سورۃ الطارق سے پہلے اور بعد میں کون سی سورتیں ہیں؟
اس سے پہلے سورۃ البروج اور بعد میں سورۃ الأعلى ہے۔

ماخذ: AlQuran Cloud, ur.jalandhry. Audio: Islamic Network.

ضرورت مندوں کی مدد

ضرورت مند گھرانوں کے لیے رقم بھیجیں۔ رقم بھیجنے کے بعد واٹس ایپ پر اسکرین شاٹ بھیج دیں۔

  • SadaPay / NayaPay0303 0468763

Sheraz Ali Shah

WhatsApp 0303 0468763

پوری تفصیل

ویب سائٹ کی مدد

یہ ہوسٹنگ اور ڈیولپمنٹ کے خرچ کے لیے ہے۔ یہ زکوٰۃ یا صدقہ نہیں ہے۔

  • JazzCash0303 0468763
  • Easypaisa0311 7583246
  • Soneri Bank IBANPK09SONE0017620007935979

Sheraz Ali Shah

پوری تفصیل