سورۃ نمبر 100

سورۃ العاديات

سورة العاديات

11 آیات · مکی

یہ سورۃ یاد کریں

آیات چنیں اور ہر آیت کتنی بار دہرائی جائے۔ تلاوت ایک ایک آیت کر کے چلے گی۔

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

100:1

وَٱلْعَٰدِيَٰتِ ضَبْحًۭا ﴿١﴾

ان سرپٹ دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم جو ہانپ اٹھتےہیں

100:2

فَٱلْمُورِيَٰتِ قَدْحًۭا ﴿٢﴾

پھر (پتھروں پر نعل) مار کر آگ نکالتے ہیں

100:3

فَٱلْمُغِيرَٰتِ صُبْحًۭا ﴿٣﴾

پھر صبح کو چھاپہ مارتے ہیں

100:4

فَأَثَرْنَ بِهِۦ نَقْعًۭا ﴿٤﴾

پھر اس میں گرد اٹھاتے ہیں

100:5

فَوَسَطْنَ بِهِۦ جَمْعًا ﴿٥﴾

پھر اس وقت دشمن کی فوج میں جا گھستے ہیں

100:6

إِنَّ ٱلْإِنسَٰنَ لِرَبِّهِۦ لَكَنُودٌۭ ﴿٦﴾

کہ انسان اپنے پروردگار کا احسان ناشناس (اور ناشکرا) ہے

100:7

وَإِنَّهُۥ عَلَىٰ ذَٰلِكَ لَشَهِيدٌۭ ﴿٧﴾

اور وہ اس سے آگاہ بھی ہے

100:8

وَإِنَّهُۥ لِحُبِّ ٱلْخَيْرِ لَشَدِيدٌ ﴿٨﴾

وہ تو مال سے سخت محبت کرنے والا ہے

100:9

۞ أَفَلَا يَعْلَمُ إِذَا بُعْثِرَ مَا فِى ٱلْقُبُورِ ﴿٩﴾

کیا وہ اس وقت کو نہیں جانتا کہ جو (مردے) قبروں میں ہیں وہ باہر نکال لیے جائیں گے

100:10

وَحُصِّلَ مَا فِى ٱلصُّدُورِ ﴿١٠﴾

اور جو (بھید) دلوں میں ہیں وہ ظاہر کر دیئے جائیں گے

100:11

إِنَّ رَبَّهُم بِهِمْ يَوْمَئِذٍۢ لَّخَبِيرٌۢ ﴿١١﴾

بےشک ان کا پروردگار اس روز ان سے خوب واقف ہوگا

مختصر جوابات

سورۃ العاديات کا نمبر کیا ہے؟
سورۃ العاديات قرآن کی 100 نمبر سورۃ ہے۔
سورۃ العاديات میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ العاديات میں 11 آیات ہیں۔
سورۃ العاديات کہاں نازل ہوئی؟
ہمارے ڈیٹا کے ماخذ میں اسے مکی شمار کیا گیا ہے۔ چند سورتوں میں علماء کی رائے مختلف ہے۔
سورۃ العاديات سے پہلے اور بعد میں کون سی سورتیں ہیں؟
اس سے پہلے سورۃ الزلزلة اور بعد میں سورۃ القارعة ہے۔

ماخذ: AlQuran Cloud, ur.jalandhry. Audio: Islamic Network.